فَجَعَلَهُمۡ كَعَصۡفٍ مَّاۡكُوۡلٍ – سورۃ نمبر 105 الفيل آیت نمبر 5
sulemansubhani نے Saturday، 17 January 2026 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَجَعَلَهُمۡ كَعَصۡفٍ مَّاۡكُوۡلٍ ۞
ترجمہ:
سو انہیں کھائے ہوئے بھوسے کی طرح کردیا ؏
الفیل : ٥ میں فرمایا : سو انہیں کھائے ہوئے بھوسے کی طرح کردیا۔
” عصف کا معنی “
اس آیت میں ” عصف “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : بھوسا، بھوسی، چھلکا، کھیت کے پتے، وہ بھوسا جس کو ہمارے مویشیاستعمال کرتے ہیں، پودے کے پتے جس کے اطراف میں ڈنٹھل ہوں اور اس ڈنٹھل کے اطراف میں پتے ہوں، جیسے خوشے کے اوپر پتے ہوتے ہیں، کھائے ہوئے پھل کا چھلکا، گندم، جو وغیرہ کے دانے سے جب چھلکا الگ کر لا جائے تو اس چھلکے کو بھوسا کہتے ہیں اور یہاں یہی مراد ہے۔ جانور جب بھوسے کو کھا لیتا ہے تو وہ جگالی کر کے اس کو مزید پیستا ہے، مطلب یہ ہے کہ جس طرح جانور کا کھایا ہوا بھوسا بالکل ریزہ ریزہ ہوتا ہے، اس طرح کنکریاں لگنے کے بعد ان کے اجسام بالکل گل کر ریزہ ریزہ ہوگئے تھے۔
القرآن – سورۃ نمبر 105 الفيل آیت نمبر 5