أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحُطَمَةُ ۞

ترجمہ:

اور آپ کیا سمجھے کہ چورا چورا کردینے والی (آگ) کیا ہے ؟

الھمزۃ : ٥ میں فرمایا : اور آپ کیا سمجھے کہ چورا چورا کردینے والی (آگ) کیا ہے ؟۔

یہ ” الحطمۃ “ کی اہمیت بیان کرنے کے لئے اس طرح فرمایا ہے : مقاتل نے کہا : یہ دوزخ کا وہ طبقہ ہے جو ہڈیوں کو توڑ رہے گا اور گوشت کو کھاجائے گا، طعنہ زن اور عیب جو کہ اس طبقہ میں اس لئے ڈالا جائے گا کہ وہ بھی غیبت کر کے لوگوں کا گوشت کھا جاتا تھا، اسلئے اس کو ” حطمۃ “ میں ڈالا جائے گا، جو اس کی ڈیاں توڑ کر اس کا گوشت کھاجائے گی۔

القرآن – سورۃ نمبر 104 الهمزة آیت نمبر 5