درندوں کی کھالوں سے منع فرمایا
sulemansubhani نے Sunday، 21 April 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :476
روایت ہے حضرت ابی الملیح ابن اسامہ سے وہ اپنے والد سے ۱؎ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی ہیں کہ حضور نے درندوں کی کھالوں سے منع فرمایا ۲؎ (احمد،ابوداؤد،نسائی)اور ترمذی اور دارمی نے یہ بڑھایا یہ کہ بچھایا جائے۔روایت ہے حضرت ابی الملیح سے کہ انہوں نے درندوں کے چمڑوں کی قیمت کوناپسندجانا ۳؎(ترمذی)
شرح
۱؎ آپ کا نام عامر ابن اسامہ ابن عمیر ہے،حُزلی ہیں،جلیل الشان تابعی ہیں،آپ کے والد اسامہ صحابی ہیں۔
۲؎ اس کی شرح پہلی حدیث میں گزر چکی،یعنی ان پر بیٹھنے،سوار ہونے،پہننے سے منع فرمایا اور ممانعت تنزیہی ہے۔
۳؎ پکانے سے پہلے،کیونکہ وہ نجس ہے اس کی بیع جائز نہیں یاپکانے کے بعدبھی۔اس صورت میں یہ ابوالملیح کا اپنا مذہب ہے۔تمام آئمہ کے نزدیک جائز ہے۔یہ روایت ترمذی کی ہے مگر مصنف کو نہ ملی اس لیے انہوں نے یہاں سفیدی چھوڑ دی ہے۔
ٹیگز:-
حضورﷺ , سنن نسائی , سنن ترمذی , سنن دارمی , منع , درندوں , حدیث , کھالوں , نبی کریم ﷺ , حضرت ابی الملیح ابن اسامہ , مسند احمد , حضرت ابی الملیح , سنن ابوداؤد