’’مودودی‘‘جماعتِ اسلامی گروپ کے عقائد و نظریات

مودودی اور ان کی جماعت اسلامی کا شمار دیوبندی فرقے میں ہوتاہے مگریہ لوگ دیوبندیوں سے بھی دو ہاتھ بد عقیدگی میں آگے ہیں یہ بھی دیوبندی ہی کہلاتے ہیں مگر دیوبندی بھی اندرونی طور پر ان سے بیزار ہیں لیکن بد عقیدگی میں سب ایک ہی تھالی کے چٹّے بٹّے ہیں ۔

مودودی کی نگاہِ بصیرت الیی ہے کہ ہرطرف اسکو کمزور یاں ہی کمزور یاں نظر آتی ہے اللہ تعالیٰ سے لیکر ہر نبی صحابی اور ولی اللہ کی شان میں نکتہ چینی کی ہے ۔

مودودی عقائد }

عقیدہ :نبی ہونے سے پہلے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے بھی ایک بڑا گناہ ہوگیا تھا کہ انہوں نے ایک انسان کو قتل کردیا ۔(بحوالہ :رسائل و مسائل ص 31)

عقیدہ :نبی اکرم ﷺکے متعلق مودودی لکھتا ہے کہ صحرائے عرب کایہ ان پڑھ بادیہ نشین دور جدید کا بانی اور تمام دنیا کا لیڈر ہے ۔(بحوالہ :تفہیفات ص 210)

عقیدہ : ہر فرد کی نماز انفرادی حیثیت ہی سے خدا کے حضور پیش ہوتی ہے اور اگر وہ مقبول ہو نے کے قابل ہوتو بہر حال مقبول ہوکر رہتی ہے ۔خواہ امام کی نماز مقبول ہو یا نہ ہو۔

(بحوالہ :رسائل و مسائل ص282)

عقیدہ :خدا کی شریعت میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے ۔جس کی بناء پر اہل حدیث حنفی ،دیوبندی ،بریلوی ،

سنی وغیرہ الگ الگ اُمتیں بن سکیں یہ اُمتیں جہالت کی پیدا کی ہوئی ہیں ۔(بحوالہ : خطبات ص 82)

عقیدہ :اور تو اور بسا اوقات پیغمبروں تک کو اس نفس شریر کی رہز نی کے خطرے پیش آئے ۔

(بحوالہ :تفہیمات ص 163)

عقیدہ :ابو نعیم اور احمد ہنسائی اورحاکم نے نقل کیا ہے کہ ید چالیس مرد جن کی قوت حضور ﷺکو عنایت کی گئی تھی ۔دنیاکے نہیں بلکہ جنّت کے مرد ہیں اور جنت کے ہر مرد کو دنیا کے سو مردوں کے برابر قوت حاصل ہوگی ۔یہ سب باتیں خوش عقیدگی پر مبنی ہیں اللہ کے نبی کی قوتِ باہ کا حساب لگانا مذاقِ سلیم پر بار ہے الخ ۔(بحوالہ :تفہیمات ص 234)

عقیدہ :قرآن مجید نجات کے لئے نہیں بلکہ ہدایت کے لئے کافی ہے ۔(بحوالہ:تفہیمات ص 321)

عقیدہ :میں نہ مسلک اہل حدیث کو اس کی تمام تفصیلات کیساتھ صحیح سمجھتا ہوں اور نہ حنفیت کا یا شافعیت کا پابند ہوں۔(رسائل و مسائل ص 235)

عقیدہ :23سالہ زمانہ اعلانِ نبوت میں نبی ﷺسے اپنے فرائض میں خامیاں اور کوتائیاں سرز د ہوئیں ۔(قرآن کی چار بنیا دی اصطلا حیں )

عقیدہ :جولوگ حاجتیں طلب کرنے کے لئے خواجہ اجمیر یا مسعود سالار کی قبرپر یا ایسے دوسرے مقامات پر جاتے ہیں زنا اور قتل کا گناہ کم ہے ۔یہ گناہ اس سے بھی بڑا ہے ۔(تجدید و احیاء دین ص 62)

عقیدہ :اصولِ فقہ ،احکام فقہ ، اسلامی معاشیات ،اسلام کے اصول عمران اور حکمت قرآنیہ پر جدید کتابیں لکھنا نہایت ضروری ہے کیونکہ قدیم کتابیں اب درس و تدریس کیلئے کار آمد نہیں ہیں ۔

(بحوالہ :تفہیمات ص 213)

مودودی کی چند گستاخیاں اور بیباکیاں }

خدا کی چال :ان سے کہو اللہ اپنی چال میں تم سے زیادہ تیز ہے ۔(تفہیم القرآن پارہ نمبر 11رکوع 8)

نبی اور شیطان:شیطان کی شرارتوں کا ایسا کامل سدّباب کہ اسے کس طرح گھس آنے کا موقع نہ ملے ۔ انبیاء علیہم السلام بھی نہ کرسکے ۔تو ہم کیا چیزہیں کہ اس میں پوری طرح کامیاب ہونے کا دعوٰی کرسکیں ۔(ترجمان القرآن جون ۱۹۴۶؁ ء ص 57)

ہر شخص خدا کا عہد ہے :مومن بھی اور کافر بھی ۔حتّٰی کہ جسطرح ایک نبی اس طرح شیطانِ رجیم بھی ۔

(ترجمان القرآن جلد 25عدد 1،2،3،4ص 65)

نبی اور معیار مومن :انبیاء بھی انسان ہوتے ہیں اورکوئی انسان بھی اس پر قادر نہیں ہوسکتا کہ ہر وقت اس بلند ترین معیار کمال پررہے ۔ جو مومن کیلئے مقرّر کیا گیا ہے ۔بسا اوقات کسی نازک نفسیاتی موقع پر نبی جیسا اعلیٰ واشر ف انسان بھی تھوڑی دیر کے لئے اپنی بشر ی کمزوری سے مغلوب ہوجاتا ہے ۔(ترجمان القرآن )

ایلچی :محمد ﷺہی وہ ایلچی ہیں۔جن کے ذریعہ سے خدانے اپنا قانون بھیجا ۔(بحوالہ :کلمہ طیّبہ کا معنی صفحہ نمبر 9)

منکرات پر خاموش :مکّہ میں نبی اکرم ﷺکی آنکھوں کے سامنے بڑے بڑے منکرات (برائیوں )

کا ارتکاب ہوتا تھا۔مگر آپ ﷺان کو مٹانے کی طاقت نہیں رکھتے تھے اسلئے خاموش رہتے تھے ۔

(ترجمان القرآن 65 ؁ ء ص 10)

محمد ی مسلک ہم اپنے مسلک اور نظام کو کسی خاص شخص کی طرف منسوب کرنے کو ناجائز سمجھتے ہیں مودودی تو در کنار ہم اس مسلک کومحمد ی کہنے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں ۔(رسائل و مسائل جلد 2ص437)

محترم حضرات !آپ نے مودودی کے عقائد پڑھے یہی عقائد ان کی جماعت اسلامی کے بھی ہیں مودودی کے بارے میں دیوبندی مولوی محمد یوسف لُد ھیا نوی اپنی کتاب ’’اختلاف اُمّت اور صراطِ مستقیم‘‘ میں لکھتا ہے کہ مودودی وہ آدمی ہے جس نے حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر حجّۃالا سلام امام غزالی علیہ الرحمہ تک تمام عظیم ہستیوں کے ذات میں نکۃ چینی کی ہے ۔

مودودی کی کتاب تفہیمات غلاظتوں سے بھری پڑی ہے ۔جس سے آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس کے عقائد کیا تھے ۔

٭٭٭٭٭