حدیث نمبر :310

روایت ہے حصرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا سے فرماتی ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھنی ہوئی پسلیاں پیش کیں حضور نے اس میں سے کھایا،پھر نماز کی طرف کھڑے ہوگئے اور وضو نہ کیا ۱؎(احمد)

شرح

۱؎ نہ وضو شرعی نہ لغوی،یعنی ہاتھ دھونا بلکہ ہاتھ پونچھے بھی نہیں تاکہ معلوم ہو کہ کھانے کے بعد ہاتھ دھونایا پونچھنا فرض یا واجب نہیں،سنت ہے جس کے کرنے پرثواب،نہ کرنے پر گناہ نہیں۔