اپنے دوست پر 20 درہم خرچ کرنا ، فقیروں میں 100درہم بانٹنے سے بہتر ہے
sulemansubhani نے Friday، 22 February 2019 کو شائع کیا.
مولا علی پاک رضی اللہ عنہ فرماتے تھے:
” اپنے دوست پر 20 درہم خرچ کرنا ، فقیروں میں 100درہم بانٹنے سے بہتر ہے ۔ “
حجة الاسلام امام غزالی رحمہ اللہ کہتےہیں:
دوستی کے دس حقوق ہیں ؛ پہلا حق مال سے تعلق رکھتاہے ، جس کا درجہ سب سے بڑا ہے ۔
دوست کو چاہیے اپنے دوست کا حق اپنےسے بڑھ کرسمجھے ، اور اپناحصہ بھی اسے دے دے ۔
جو چیز اپنی ضرورت سے زیادہ ہو ، بغیر مانگے دوست کو پیش کردے ۔
اگر دوست کو مانگ کر لینی پڑے تو یہ دوستی کے درجے سے باہر ہے ، کیوں کہ اِس کا دل ہمدردی سے محروم ہے ۔
دیکھیے: کیمیائے سعادت فارسی ، رکن دوم معاملات ، پیدا کردن حقوق صحبت و دوستی ، حق اول، ص 315 ، 316 ، مطبوعہ تہران ۔
لقمان شاہد
21/2/2019 ء
ٹیگز:-
دوستی , دوست , تعلق , ضرورت , کیمیائے سعادت , لقمان شاہد , بڑا , مولا علی پاک , فقیروں , امام غزالی , مال