وَمَنۡ يَّكۡسِبۡ اِثۡمًا فَاِنَّمَا يَكۡسِبُهٗ عَلٰى نَفۡسِهٖؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا ۞ – سورۃ نمبر 4 النساء آیت نمبر 111
sulemansubhani نے Monday، 4 March 2019 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَمَنۡ يَّكۡسِبۡ اِثۡمًا فَاِنَّمَا يَكۡسِبُهٗ عَلٰى نَفۡسِهٖؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا ۞
ترجمہ:
اور جو شخص کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کا وبال اسی شخص پر ہوگا اور اللہ بہت جاننے والا بڑی حکمت والا ہے
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد : اور جو شخص کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کا وبال اسی شخص پر ہوگا اور اللہ بہت جاننے والا بڑی حکمت والا ہے۔ (النساء : ١١١)
اس آیت کا معنی یہ ہے کہ جو شخص کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے اس کی سزا اسی شخص کو ملے گی اور کسی دوسرے شخص کو اس کا ضرر نہیں پہنچے گا ‘ جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
(آیت) ” ولا تزروازرۃ وزر اخری “۔ (الزمر : ٧)
ترجمہ : اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 4 النساء آیت نمبر 111
ٹیگز:-
اللہ تعالیٰ , سورہ الزمر , النساء , حکمت , Tibyan ul Quran , سورہ النساء , Allama Ghulam Rasool Saeedi , ضرر , Quran , وبال , گناہ , ارتکاب , تبیان القرآن , AnNisa , اللہ , دوسرے , شخص , جاننے