*بسم الله الرحمن الرحيم*

*الصــلوة والسلام عليك يا رسول الله ﷺ*

*🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼*

🌹 *باطل اور بے اصل باتیں* 🌹

🚤🚤🚤🚤🚤🚤🚤🚤

✍🏻 *امام ضامن باندھنا :*

*سفر پر جانے والے کے بازو پر امام ضامن کا جو پیسہ باندھا جاتا ہے، اس کی کوئ اصل نہیں ہے۔*

📓 *ملفوظات اعلی حضرت، 382*

✍🏻 *رات کو آئینہ دیکھنا :*

*رات کے وقت آئینہ دیکھنے کی ممانعت نہیں۔ بعض عوام کا خیال ہے کہ اس سے منہ پر چھائیاں پڑتی ہیں اس کا بھی کوئ ثبوت نہیں، نہ شرعاً نہ طبعاً اور عورت اپنے شوہر کے سنگار کے واسطے آئینہ دیکھے ثواب عظیم کی مستحق ہے۔ ثواب کی بات بات بے اصل خیالات کی بناء پر منع نہیں ہو سکتی۔*

📓 *فتاوی رضویہ*

✍🏻 *بلی کا گذر :*

*بلی راستے میں آجائے تو بعض لوگوں کا خیال ہے کہ آگے جانا نحوست ہے یہ خیال بھی غیر درست ہے۔*

✍🏻 *کتے کا رونا :*

*بعض عورتوں میں یہ بات مشہور ہے کہ کتے کے بھوکنے (آوازیں نکالنے سے) موت پھیلتی ہے۔ اور جس گھر کے قریب بیٹھ کر وہ آوازیں نکالے اس گھر میں موت واقع ہوتی ہے۔ یہ بے اصل اور جہالت کی بات ہے۔*

✍🏻 *ہتھیلی کی خارش :*

*اکثر عوام کہتے ہیں کہ ہتھیلی میں خارش ہونے (ہتھیلی کھجانے سے) مال ملتا ہے اور تلوے میں خارش ہونے سے یا جوتے پر جوتا چڑھنے سے سفر درپیش ہوتا ہے۔ یہ سب لغو اور مہمل باتیں ہیں۔*

✍🏻 *آنکھ پھڑکنا :*

*بعض عوام کا کہنا ہے کہ مرد کی بائیں آنکھ اور عورت کی دائیں آنکھ پھڑکنے سے کوئ مصیبت رنج اور اس کے برعکس ہونے سے خوشی پیش آتی ہے۔ یہ محظ غلط خیال ہے۔*

✍🏻 *کوّے کی آواز :*

*بعض عورتیں مکان کے منڈیر پر کوے کے بولنے سے کسی مہمان کی آمد کا شگون لیتی ہیں۔ یہ خیال غلط ہے۔*

✍🏻 *ہچکی کی حقیقت :*

*اکثر لوگوں میں یہ بات بہت مشہور ہو چکی ہے کہ جب ہچکی آتی ہے تو کوئ یاد کرتا ہے۔ یہ بالکل بے اصل بات ہے۔*

✍🏻 *پاؤں ہلانے کی روایت :*

*عوام میں یہ مشہور ہے کہ کسی کی چارپائ یا پلنگ پر بیٹھ کر پاؤں ہلانے سے وہ قرض دار ہو جاتا ہے۔ یہ بے اصل اور غلط بات ہے۔*

✍🏻 *قینچی بجانا :*

*عوام میں یہ مشہور ہے کہ قینچی نہ بجاؤ، آپس میں لڑائ ہوتی ہے بالکل بے اصل بات ہے۔*

✍🏻 *نمک کی حکایت :*

*بعض عورتوں میں یہ مشہور ہے کہ زمین پر نمک گرا دینے سے قیامت کے دن پلکوں سے اٹھانا پڑے گا۔ یہ خیال محض بے اصل ہے۔*

📓 *سنی بہشتی زیور اشرفی ، صفحہ نمبر 581*

✍🏻 *مرغ کی بانگ :*

*لوگوں میں مشہور ہے کہ شام کے وقت مرغا اذان بانگ دے تو اس کو فوراََ ذبح کردو کیونکہ یہ اچھا شگون نہیں۔ یہ بات جہالت پر مبنی اور بے اصل ہے۔*

*حقیقت یہ ہے کہ سفید مرغ باعث برکت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے بھی اپنے گھر میں مرغ رکھا تھا۔*

🌹 *حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سفید مرغ رکھا کرو کیونکہ جس گھر میں سفید مرغ ہوگا نہ تو شیطان اس کے قریب جائے گا نہ تو جادوگر اور ان گھروں میں بھی (نہیں) جو اس گھر کے ارد گرد ہونگے۔*

📓 *معجم اوسط طبرانی*

🌹 *حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مرغ نماز کے لیئے اذان دیتا ہے، جو شخص سفید مرغ رکھے گا اس کی تین چیزوں سے حفاظت کی جائے گی۔ شیطان کے شر سے، جادوگر کے شر سے، کاہن کے شر سے۔*

📓 *شعب الایمان بہیقی، کنزالعمال*

📓 *بحوالہ سنی بہشتی زیور اشرفی، صفحہ نمبر 583*

✍🏻 *چھینک اور بدفالی :*

*شیخ الحدیث علامہ عبد المصطفی اعظمی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں : بعض جاہل لوگ چھینک کو بدشگونی سمجھتے ہیں اگر کسی کام کے لیئے جاتے وقت خود کسی کو یا کسی دوسرے کو چھینک آئ تو لوگ یہ بدفالی لیتے ہیں کہ یہ کام نہیں ہوگا یہ بہت بڑی جہالت اور بے عقلی کی دلیل ہے۔*

*حدیث میں آیا ہے کہ چھینک اللہ تعالی کو پسند ہے اور یہ بھی ایک حدیث میں ہے کہ اگر کوئ بات کرتے ہوئے چھینک آجائے تو یہ چھینک اس بات پر ”شاہد عدل“ ہے۔*

*اب غور کرو کہ جب چھینک کو رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ”شاہد عدل“ کا لقب دیا تو پھر بھلا چھینک منحوس اور بدشگونی کا سامان کیسے بن سکتی ہے؟ اس لیئے لوگوں کو اس عقیدہ سے توبہ کرنی چاہیئے کہ چھینک منہوس اور بدفالی کی چیز ہے خداوند کریم مسلمانوں کو اتباع سنت اور پابندی شریعت کی توفیق بخشے آمین۔*

📙 *جنتی زیور ، 430 ، 431*

✍🏻 *دکھتی آنکھ کا پانی :*

*دُکھتی آنکھ سے جو پانی نکلے نَجاست غلیظہ ہے۔ یوہیں ناف یا پِستان سے درد کے ساتھ پانی نکلے نَجاستِ غلیظہ ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ آنکھ دکھنے میں جو پانی بہتا ہے لوگ اسے اپنا لباس وغیرہ پونچھ لیا کرتے ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ آنسو کی طرح ہے حالانکہ یہ غلط ہے۔ جس کپڑے سے پونچھا گیا وہ بھی ناپاک ہو گیا۔*

📓 *ماخوذ بہار شریعت، 2/392*

✍🏻 *دودھ پیتے بچے کا پیشاب :*

*دودھ پیتے لڑے اور لڑکی کا پیشاب نجاست غلیظہ ہے، یہ جو عوام میں مشہور ہے کہ دودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہے یہ بالکل غلط ہے۔*

📓 *قانون شریعت ، 104*

✍🏻 *ستر دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا :*

*عوام میں جو مشہور ہے کہ گھٹنا یا اور ستر کھلنے یا اپنا یاپرایا ستر دیکھنے سے وُضو جاتا رہتا ہے محض بے اصل بات ہے۔ ہاں وُضو کے آداب سے ہے کہ ناف سے زانو کے نیچے تک سب ستر چھپا ہو بلکہ استنجے کے بعد فوراً ہی چھپا لینا چاہیئے کہ بغیر ضرورت ستر کھلا رہنا منع ہے اور دوسروں کے سامنے ستر کھولنا حرام ہے۔*

📓 *بہار شریعت ، ج 1، 2/311*

✍🏻 *عقیقہ کا گوشت :*

*عوام میں یہ بہت مشہور ہے کہ عقیقہ کا گوشت بچہ کے ماں باپ اور دادا دادی، نانا نانی نہ کھائیں یہ محض غلط ہے اس کا کوئی ثبوت نہیں۔*

📓 *بہار شریعت ، 15/359*

✍🏻 *نماز کا فدیہ :*

*بعض ناواقف یوں فدیہ دیتے ہیں کہ نمازوں کے فدیہ کی قیمت لگا کر سب کے بدلے میں قرآن مجید دیتے ہیں اس طرح کل فدیہ ادا نہیں ہوتا یہ محض بے اصل بات ہے بلکہ صرف اتنا ہی ادا ہو گا جس قیمت کا مصحف شریف ہے۔*

✍🏻 *قضائے عمری :*

*قضائے عمری کہ شبِ قدر یا اخیر جمعۂ رمضان میں جماعت سے پڑھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ عمر بھر کی قضائیں اسی ایک نماز سے ادا ہوگئیں ، یہ باطل محض ہے۔*

📓 *بہار شریعت ، 4/711*

✍🏻 *جاہل گنوار ہونا عذر نہیں :*

*حضرت علامہ قاضی شمس الدین احمد جونپوری علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں : ان پڑھ یا گنوار ہونا یا عورت ہونا کوئ عذر نہیں سب پر شرع کی ضروری باتیں سیکھنا فرض ہے۔ اگر اپنے فرائض و واجبات کو نہ جانے گا تو گنہگار اور عذاب میں گرفتار ہوگا۔*

📓 *قانون شریعت ، 240*

✍🏻 *اندھے سے پردہ :*

*عوام میں مشہور ہے کہ نامحرم عورتوں کو اندھے سے پردہ کرنا لازم نہیں۔ یہ بلکل غلط ہے۔ اندھے سے پردہ ویسا ہی ہے جیسا آنکھ والے سے، اور اس کا گھر میں جانا عورت کے پاس بیٹھنا ویسا ہی ہے جیسا آنکھ والے کا۔*

📓 *احکام شریعت، 267*

✍🏻 *کافر عورت سے پردہ :*

*کافر عورت سے اسی طرح پردہ ہے جیسے غیر مرد سے۔*

*سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں : شریعت کا تو یہ حکم ہے کہ کافرہ عورت سے مسلمان عورت کو ایساپردہ واجب ہے جیسا انہیں مرد سے، یعنی سرکے بالوں کاکوئی حصہ یابازو یاکلائی یاگلے سے پاؤں کے گٹوں کے نیچے تک جسم کاکوئی حصہ مسلمان عورت کاکافرہ عورت کے ساتھ کھلاہونا جائزنہیں۔*

📓 *فتاوی رضویہ ،23/693*

*صدقۂ جاریہ کی نیت سے سبھی کو بھیجیں بغیر کسی تبدیلی کے*

•═══════════════════════

🌹❤🌹❤🌹❤