چاہے خُدا تو پائیں گے عشقِ نبی میں خُلد

نِکلی ہے نامۂ دلِ پُرخوں میں فالِ گُل

بلبل نےپھول کی یاد میں تڑپ تڑپ کے دل زخمی ( پرخُوں ) کرلیا ؛ وہ ہمہ وقت اسی کی یاد میں گم رہتاتھا —

ایک دن اُس نے دل سے فال لی ، تو جواب آیا:

” تیری قسمت میں پھول ہے ۔ “

اب بلبل خوش ہوگیا کہ جب میری قسمت میں پھول ہے تو لازمی طور پر گلستاں جاؤں گا ، پھول جو وہیں کھلتاہے —

…………………………🌸

رسول پاک ﷺکے عشق میں امام احمدرضا کا حال بلبل جیسا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ، دل ہجرِ رسول میں زخمی ( پرخوں ) ہوگیا —

آخر دل نے فال نکال کر ، یہ پیغام ( نامہ ) دیا کہ:

” تمھاری قسمت میں گُل ہے ۔ “

امام خوش ہوگئے ، اور کہنے لگے:

جب میری فال میں گُل ( پھول ) آتاہے تو اس کا مطلب ہے میں اپنے گُل کے پاس باغِ خُلد جاؤں گا ؎

چاہے خُدا تو پائیں گے عشقِ نبی میں خُلد

نِکلی ہے نامۂ دلِ پُرخوں میں فالِ گل

لقمان شاہد

10/3/2019 ء