حدیث نمبر :450

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں منع فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ٹھہرے پانی میں پیشاب کیا جائے ۱؎ (مسلم)

شرح

۱؎ ٹھہرا پانی خواہ دوقلے ہوں یا اس سے کم و بیش اس میں پیشاب پاخانہ ممنوع ہے بلکہ اس میں تھوک و رینٹ ڈالنا بھی برا۔فقہاء فرماتے ہیں کہ رات کو ٹھہرے پانی میں پیشاب ہرگز نہ کرے کہ اس وقت وہاں جنات رہتے ہیں تکلیف پہنچائیں گے،ہاں تالاب وغیرہ کا یہ حکم نہیں۔تالاب وہ ہے کہ اگر اس کے ایک کنارے سے پانی ہلایا جائے تو دوسرے کنارے کا پانی نہ ہلے یعنی سو ہاتھ کی سطح والا پانی اسی کو آب کثیر بھی کہتے ہیں اس سے کم پانی قلیل کہلاتا ہے۔