حدیث نمبر :464

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ ہم حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں تھے کہ ایک دیہاتی آیا اور مسجد میں کھڑے ہوکر پیشاب کرنے لگا تو حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے فرمایا ٹھہرٹھہر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے نہ روکو چھوڑ دو ۱؎ لوگوں نے چھوڑ دیا حتی کہ اس نے پیشاب کرلیا پھرحضورصلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلاکر فرمایا کہ یہ مسجدیں پیشاب اور گندگی کے لیئے نہیں یہ توصرف اﷲ کے ذکرنمازاور تلاوت قرآن کے لیئے ہیں یاجیسا حضور انورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۲؎ فرماتے ہیں کہ قوم کے ایک آدمی کو حکم دیا وہ پانی کا ڈول لایا جسے اس پر بہادیا۔(مسلم،بخاری)

شرح

۱؎ کیونکہ پیشاب بیچ میں روکنے سے سخت بیماری پیدا ہوجاتی ہے۔معلوم ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فن طب سے پورے واقف ہیں اور امت پر بہت رحیم وکریم۔فرمایا مسجد دُھل جائے گی،لیکن اگر یہ بیمارہوگیاتو اس کو اورہم کوسخت دشواری ہو گی۔

۲؎ اس میں مبلغین کو طریقۂ تبلیغ کی تعلیم ہے کہ تبلیغ اخلاق اورنرمی سے ہونی چاہیئے۔