درندوں کی کھال
sulemansubhani نے Sunday، 21 April 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :475
روایت ہے حضرت مقدام ابن معدیکرب سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھال پہننے اور اس پر سوارہونے سے منع فرمایا ۲؎(ابو داؤد،نسائی)
شرح
۱؎ مشہور صحابی ہیں،اہل شام سے ہیں،قبیلہ بنی کندہ سے ہیں،شامیوں کا وفد اسلام لانے کے لئے جو حضور کی خدمت میں حاضر ہوا اس میں آپ بھی تھے،حمّص میں قیام رہا، ۸۷ھ میں شام میں وفات پائی۔
۲؎ اس لئے نہیں کہ وہ نجس ہیں بلکہ اس لئے کہ اس سے تکبروغرور پیدا ہوتا ہے اور یہ ممانعت تنزیہی ہے۔درندوں کی کھال پرسوارہونا،بیٹھنا،ان کی پوستین پہننا وغیرہ سب مکروہ وتقویٰ کے خلاف ہے۔
ٹیگز:-
حضرت مقدام ابن معدیکرب , پہننے , سوار , حدیث , نبی کریم ﷺ , سنن نسائی , سنن ابو داؤد , منع , درندوں , کھال
[…] اس کی شرح پہلی حدیث میں گزر چکی،یعنی ان پر بیٹھنے،سوار ہونے،پہننے سے منع […]