اس کا پکالینا اس کی پاکی ہے
sulemansubhani نے Monday، 22 April 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :480
روایت ہے حضرت سلمہ ابن محبق سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جنگ تبوک میں ۲؎ ایک کے گھر تشریف لے گئے وہاں مشک لٹکی ہوئی تھی آپ نے پانی مانگا وہ بولے یارسول اﷲ یہ مردار کی کھال ہے فرمایا اس کا پکالینااس کی پاکی ہے۳؎(احمدوابوداود)
شرح
۱؎ آپ صحابی ہیں،شام کے رہنے والے۔بعض لوگوں نے محبق کی ب کو زیر پڑھا ہے مگر صحیح فتح ہے۔آپ سے خواجہ حسن بصری وغیرہ نے روایت لی ہیں۔
۲؎ تبوک مدینہ منورہ اورشام کے درمیان ایک جگہ کا نام ہے،غزوۂ تبوک ۹ھ میں ہوا یہ حضور کا آخری باقاعدہ غزوہ ہے۔
۳؎ ان لوگوں نے اپنے خیال میں اس مشک کو ناپاک خیال کیاہواتھا اور اس کا پانی پیتے نہ تھے بلکہ گارے وغیرہ میں استعمال کرتے تھے۔حضور نے ارشادفرمایا کہ یہ پکنے سے پاک ہوچکی ہے اس کا پانی پینا جائز ہے۔
ٹیگز:-
سنن ابو داؤد , مردار , پانی , پاکی , غزوۂ تبوک , کھال , حدیث , مشک , رسول اﷲﷺ , حضرت سلمہ ابن محبق , مسند احمد , جنگ تبوک , یارسول اﷲﷺ