جرابوں اورپاتابوں پرمسح
sulemansubhani نے Wednesday، 24 April 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :491
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضوکیا اورجرابوں اورپاتابوں پرمسح کیا ۱؎ (احمد ترمذی ابوداؤد،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ اونی یا سوتی موزوں کو جراب کہا جاتا ہے۔ان پرمسح تین صورتوں میں جائزہے:ایک یہ کہ بہت موٹے ہوں کہ بغیر باندھے پندلی پرٹھہر جائیں،چلنے پھرنے سے ڈھلک نہ جائیں۔دوسرے یہ کہ اس کے صرف تلے میں چمڑا سلا ہو جسے منعّل کہتے ہیں۔تیسرے یہ کہ اس کے ظاہری قدم پر بھی چمڑا سلا ہو جسے مجلد کہتے ہیں۔یہاں پہلی صورت کی جرابیں مراد ہیں یعنی موٹی نعلین سوتی پاتابےکہلاتے ہیں جو جرابوں پران کی حفاظت کے لیے پہنے جاتے ہیں۔اگر یہ باریک ہوں کہ مسح کی تری جراب تک پہنچ جائے توان پر مسح جائز ہے ورنہ نہیں۔
ٹیگز:-
باب المسح علی الخفین , حدیث , موزوں پر مسح کرنے کا باب , نبی کریم ﷺ , جرابوں , مسند احمد , پاتابوں , سنن ابوداؤد , سنن ابن ماجہ , سنن ترمذی , وضو , مسح , حضرت مغیرہ ابن شعبہ