حدیث نمبر :488

روایت ہے حضرت صفوان ابن عسال ۱؎ سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہم کوحکم دیتے تھے کہ جب ہم سفر میں ہوں تو تین دن رات موزے نہ اتاریں ۲؎ مگر جنابت سے لیکن پاخانہ پیشاب اورنیند سے(موزے نہ اتاریں)۳؎ (ترمذی،نسائی)

شرح

۱؎ مشہورصحابی ہیں،قبیلہ بنی مراد سے ہیں،کوفہ میں قیام رہا،حضور کے ساتھ بارہ غزووں میں شریک رہے۔

۲؎ یہ حکم اجازت کا ہے نہ کہ وجوبی،کیونکہ مسافرکو تین دن تک مسح کرناجائز ہے۔

۳؎ یعنی حدث اصغر میں موزوں کا مسح درست اورحدث اکبر میں ناجائز،غسل میں پاؤں دھونا ہی فرض ہیں۔اس عبارت میں عجیب لطف ہے کہ اِلَّا نے نفی توڑکرثبوت کیا،پھر لٰکِنْ نے اِلَّا کا ثبوت توڑ کر نفی پیدا کی،اس پر نحویوں نے معرکۃ الآرا بحثیں کی ہیں۔