گمشدہ یا مفرور کی بازیابی کے لئے دعا

جب کوئی چیز گم ہو جائے یا بھاگ جائے (مثلاً غلام، جانور وغیرہ) تویہ دعا پڑھے ’’اَللّٰہُمَّ رَادَّ الضَّالَّۃِ وَ ہَادِیَ الضَّلَالَۃِ اَنْتَ تَہْدِیْ مِنَ الضَّلَالَۃِ اُرْدُدْ عَلَیَّ ضَالَّتِیْ بِقُدْرَتِکَ وَ سُلْطَانِکَ فَاِنَّہَا مِنْ عَطَائِکَ وَ فَضْلِکَ‘‘ اے اللہ گم شدہ کو واپس لانے والے گمراہ کو ہدایت دینے والے تو ہی گمراہ کو گمراہی سے راہ کی طرف لاتا ہے میری گمشدہ چیز کو اپنی قدرت اور قوت سے واپس لوٹا دے (کیوں کہ) یہ تیری (ہی) عطا اور فضل سے ہے۔

وضو کر کے دو رکعت نفل پڑھے، تشہد میں یہ دعا پڑھے ’’بِاسْمِ اللّٰہِ یَا ہَادِیَ الضَّالِّ وَ رَادَّ الضَّالَّۃِ اُرْدُدْ عَلَیَّ ضَالَّتِیْ بِعِزَّتِکَ وَ سُلْطَانِکَ فَاِنَّہَا مِنْ عَطَائِکَ وَ فَضْلِکَ‘‘ اللہ تعالیٰ کے نام سے (شروع کرتا ہوں) اے گمراہ کو ہدایت دینے والے اور گمشدہ کو لاٹانے والے! اپنے غلبہ اور قوت کے ساتھ میری گمشدہ چیز مجھے واپس کر دے۔