_____رویت ہلال کمیٹی کےمتعلق” فواد چوہدری”کایہ بیان کہ کمیٹی کے اجلاس پہ 40لاکھ روپےخرچ کرناکہاں کی عقلمندی ہے اورعلماء کم ازکم یہ کام توبلامعاوضہ کیاکریں “روایتی دغابازی اوردین دشمنی کاشاہکارہے______اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن گزشتہ سال روزنامہ”دنیا”میں چھپنے والے ایک کالم میں واضح طورپہ اظہارکرچکے ہیں کہ ارکان کمیٹی کوائیرٹکٹ اوررہائش کےعلاوہ کوئ معاوضہ نہیں دیاجاتا۔موصوف لکھتےہیں:”مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین اور ارکان کو کوئی باقاعدہ یا بے قاعدہ تنخواہ / اعزازیہ ‘مالی مراعات یا کاریں وغیرہ نہیں ملتیں ۔ اس کے علاوہ بھی اس منصب کے حوالے سے کوئی منفعت نہیں ملتی۔ سال میں صرف چار مرکزی اجلاس ہوتے ہیں‘ ان میں ” مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان ‘‘کے اراکین کو اپنے مقامِ سکونت سے اکانومی کلاس کا ائیر ٹکٹ اور ایک عام سے ہوٹل میں ایک رات کی رہائش دی جاتی ہے اور بس!لیکن ‘چونکہ اجلاس برسوں سے میٹ کمپلیکس کراچی میں ہورہے ہیں ‘ اس لیے یہاں اجلاس کے انعقاد کے لیے مطلوبہ سہولتیں دستیاب ہیں‘ لہٰذا میں بحیثیتِ چیئرمین نہ کوئی ائیر ٹکٹ لیتا ہوں اور نہ ہوٹل کی رہائش ‘ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کراچی میں میرا اپنا گھر ہے ۔ میں بحیثیت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان یہ دینی فریضہ کسی مشاہرے ‘ اعزازیے یا مراعات کے بغیر انجام دے رہا ہوں۔”