أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قُلۡ سِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ ثُمَّ انْظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُكَذِّبِيۡنَ ۞

ترجمہ:

آپ کہیے کہ تم زمین میں گھومو ‘ پھرو پھر دیکھو جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا۔

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : آپ کہیے کہ تم زمین میں گھومو ‘ پھرو پھر دیکھو جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا۔ (الانعام : ١١) 

اس آیت کی تفصیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان مذاق اڑانے والوں اور جھٹلانے والوں سے کہئے کہ تم زمین میں سفر کرو اور تفتیش کرو اور تم سے پہلے کافروں پر تکذیب کی وجہ سے جو عذاب آیا تھا اس کے آثار اور نشانات دیکھو اور اس کے متعلق لوگوں سے خبریں معلوم کرو۔ اس آیت میں تکذیب کرنے والوں سے مراد وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور دین اسلام کی تکذیب کرتے ہیں۔

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 11