پانچویں شب قدر ( رمضان المبارک کی انتیسویں رات کے نوافل)

٭ 29 ویں شب کو چار { 4 } نماز دو سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ قدر ایک ایک بار اور سورۃ اخلاص پانچ پانچ بارپڑھیں ، بعد سلام 100 بار درود پاک پڑھیں ۔

انشاء اللہ اس نماز کے پڑھنے والے کو دربار خداوندی سے بخشش و مغفرت عطا کی جائے گی۔

٭ 29 ویں شب کو چار { 4 } نماز دو سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ قدر ایک ایک بار اور سورۃ اخلاص تین تین بارپڑھیں ، بعد سلام 70 مرتبہ سورۃ الم نشرح پڑھیں ۔یہ نماز کامل ایمان کے لئے بہت افضل ہے ۔

انشاء اللہ اس نماز کے پڑھنے والے کو دنیا سے مکمل ایمان کے ساتھ اٹھائے گا۔[

:: وظیفہ ::

٭ 29 ویں شب کو سات مرتبہ سورۃ واقعہ پڑھنا افضل ہے ۔