تقلید آئمہ کا ثبوت قرآن سے

القرآن :یایھا الذین امنوا اطیعوا اللّٰہ اطیعو الرسول واولی الامر منکم ج

ترجمہ :اے ایمان والو !حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور ان کا جو تم میں صاحب امر ہیں ۔

(سورہ نساء ،پارہ :۵،آیت نمبر ۵۹)

اس آیت مبارکہ میں اللہ تعالیٰ ،رسول اللہ ﷺاور صاحب امر کی اطاعت کا حکم دے گیا ہے صاحبِ امر سے مُراد علمائے حق ہیں ان کی بھی اطاعت کاحکم ہے اطاعت سے مراد تقلید ہے صاحب امر میں تمام آئمہ مجتہد ین اور علمائے حقّہ شامل ہیں ۔

القرآن :واتبع سبیل من اناب الی ج

ترجمہ :اوراس کی راہ چل جو میری طرف رجوع لایا ۔(سورہ لقمٰن ،پارہ :۲۱،آیت نمبر ۱۵)

اس آیت میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو حکم دے رہا ہے کہ ہر اس نیک شخص کی پیروی یعنی اطاعت کر جو تیرا رابطہ مجھ سے کرادے معلوم ہوا تقلید یعنی پیروی کرنا اللہ کا حکم ہے اور منع کرنے والے نا دان لوگ ہیں ۔