حدیث نمبر :591

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ منافقوں پرفجراورعشاءسے زیادہ کوئی نماز بھاری نہیں ۱؎ ا ور اگرجانتے کہ ان دونوں میں کیا ثواب ہے تو گھسٹ کربھی ان میں پہنچتے۔(مسلم،بخاری)

شرح

۱؎ کیونکہ منافق صر ف دکھلاوے کے لئے نمازپڑھتے ہیں اور وقتوں میں تو خیر جیسے تیسے پڑھ لیتے ہیں مگر عشاء کے وقت نیند کا غلبہ،فجر کے وقت نیند کی لذت انہیں مست کردیتی ہے۔اخلاص وعشق تمام مشکلوں کو حل کرتے ہیں وہ ان میں ہے نہیں،لہذایہ دونمازیں انہیں بہت گراں ہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ جومسلمان ان دونمازوں میں سستی کرے وہ منافقوں کے سے کام کرتا ہے۔