سوال:

نوح علیہ السلام کا اصل نام کیا ھے؟

جواب:

مورخین ومفسرین نے لکھا ھے کہ نوح علیہ السلام کا اصل نام عبدالغفار، یا عبد الملک،یا عبد الاعلی، اور بعض روایات کے مطابق شاکر یا سکن(بروزن حسن) تھا اور نوح کا لقب انہیں اس لیے دیا گیا ھے ، کیونکہ وہ سالہا سال اپنے اوپر یا اپنی قوم پر گریہ کرتے رھے۔

چنانچہ عمدةالقاری میں علامہ بدرالدین العینی علیہ الرحمہ نے نوح علیہ السلام کے اصلی نام کے متعلق کئی اقوال نقل فرمائے

*”قال مقاتل اسمہ السکن وقیل الساکن وقیل عبدالملک وقیل عبدالاعلی وقال السدی انما سمی سکنالان الارض سکنت بہ وقیل اسمہ عبدالغفار ذکرہ الطبری وسمی نوحالکثرۃ نوحہ و بکانہ فسمی نوحاکان ابوا نوح علیہ السلام مومنین و اسم امہ قیشوش بنت برکاییل وذکرالزمخشری ان اسم ام نوح شحما بنت آنوش و یقال انہ نظر یوما الی کلب قبیح المنظر فقال مااقبح صورۃ ھذا الکلب فانطقہ اللہ عزوجل وقال یا مسکین علی من عبت علی النقش او علی النقاش فان کان علی النقش فلو کان خلقی بیدی حسنۃ وان کان علی النقاش فالعیب علیہ اعتراض فی ملکہ نعلم ان اللہ تعالیٰ انطقہ فناح علی نفسہ وبکی اربعین سنۃ*”

(عمدۃ القاری،ملخصا،ص217ج15)

مقاتل نے کہا ھے کہ ان کانام السکن ھے ایک قول ھے کہ ان کانام الساکن ھےبعض نے کہا عبدالملک اور بعض نے عبدالاعلی بھی بتایا ھے طبری نے کہا کہ ان کا نام عبدالغفار ھے اور بہت زیادہ رونے کی وجہ سے ان کا نام نوح ہوگیا نوح کا معنی نوحہ کرنایعنی رونا۔

نوح علیہ السلام کے ماں باپ دونوں مومن تھے اور ان کی والدہ کا نام قیشوش بنت برکاییل تھا علامہ زمخشری نے شحما بنت آنوش بتایاھے۔ ایک دن انہوں نے کتے کو دیکھ کر دل میں کہا یہ کس قدر بد شکل ھےاللہ تعالیٰ نے اس کتے کو قوت گویائی دی اس نے کہا اے مسکین!آپ نے کس پر عیب لگایا ھے نقش پر یا نقاش پر اگر نقش پر عیب ھے، اگر میرا بنانا میرے اختیار میں ہوتا تو میں خود کو حسین بنالیتا اگر نقاش پر عیب ھے تو وہ خوداللہ تعالیٰ ھے اور اس کی ملک پر اعتراض کرنا جائز نہیں نوح علیہ السلام نے جان لیا کہ اس کتےکو اللہ تعالیٰ نے گویائی دی ھے پھر وہ اپنے اس خیال میں چالیس(40) سال تک روتے رھے-

تفسیر مظھری میں ھے

*”واختلف في اسمه على أقوال، قيل اسمه السكن، وقيل عبد الجبار، وقيل شاكر، وقیل یشکر وقيل فرج، وقيل غير هذا۔*”

(تفسیرمظھری،ملخصا،ج3ص298)

یعنی نوح علیہ السلام کے اصل نام میں اختلاف ھے بعض علماء کہتے ہیں کہ نوح علیہ السلام کا اصل نام سکن ھے اور بعض نے عبدالجبار بتایا ھے اور بعض نے شاکر کہا ھے بعض کہتے ہیں آپ کا اصل نام یشکر ھے اور اس کے علاوہ بھی اقوال ہیں۔

واللہ اعلم

محمد عرفان الحق نقشبندی

دار العلوم حنفیہ رضویہ

سیمنٹ فیکٹری ڈیرہ غازیخان

03007824224

03457132487