جمعہ قائم کرنے کے شرائط
sulemansubhani نے Monday، 14 October 2019 کو شائع کیا.
’’ جمعہ قائم کرنے کے شرائط ‘‘
جمعہ قائم کرنے کے حسب ذیل شرائط ہیں ۔ ان میں سے اگر ایک شر ط بھی نہ پائی گئی تو جمعہ ہوگا ہی نہیں ۔ ( بہار شریعت )
’’ صحتِ جمعہ کی سات شرطیں ہیں (۱) شہر یا فنائے شہر (۲)سلطان اسلام یا اسکا نائب یاماذون یا بضرورت جسے عام مسلمین نے امام جمعہ بنایاہو ( ۳) وقت ظہر (۴) خطبہ وقت ظہر میں (۵) قبل نماز کم از کم تین مسلمان مردوں عاقلوں کے سامنے خطبہ ہونا (۶) جماعت سے ہونا جس میں کم از کم تین مرد عاقل ہوں (۷) اذن عام ہونا ۔ بلا وجہ شرعی کسی کی روک نہ ہو ۔ ( فتاوٰی رضویہ ، جلد ۳ ، ص ۷۴۶)