دو دعائیں رد نہیں کی جاتیں
sulemansubhani نے Monday، 21 October 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :633
روایت ہے حضرت سہل ابن سعد سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دعائیں رد نہیں کی جاتیں یا بہت کم رد کی جاتی ہیں اذان کے وقت کی دعا ۱؎ اورجہادکے وقت کی دعا جب بعض بعض کو قتل کررہے ہوں۲؎ اورایک روایت میں ہے کہ بارش کے وقت کی دعا۳؎(ابوداؤد،دارمی)مگر دارمی نے بارش کا ذکر نہ کیا۔
شرح
۱؎ یعنی مؤذن کے اذان سے فارغ ہوتے ہی نہ کہ دورانِ اذان میں کہ وہ جواب اذان کا وقت ہے۔
۲؎ یعنی عین کشت وخون کی حالت میں جب غازی کافروں کوقتل کررہے ہوں اورکافروں کے ہاتھوں شہید ہورہے ہوں کہ وہ بہترین عبادت ہے۔یُلْحِمُ اِلْحَامسے بنا،بمعنی گوشت کاٹنا یعنی قتل کرنا۔
۳؎ بعض لوگوں نے تحت کی وجہ سے فرمایابارش کے نیچے کھڑے ہوکربھیگتے ہوئے دعامانگے مگرصحیح یہی ہے کہ بارش کے وقت کہیں بھی دعا مانگے قبول ہوگی،خصوصًا رحمت کی بارش جو انتظار اور دعاؤں کے بعد آئے۔
ٹیگز:-
دو , حدیث , حضرت سہل ابن سعد , دعا , اذان , رسول اﷲﷺ , سنن ابوداؤد , جہاد , سنن دارمی , بارش , دعائیں