’’جمعہ پڑھناکن پر فرض ہے ‘‘

 وجوب جمعہ کی سات شرطیں ہیں ۔ (۱) حریت ، (۲) ذکورت (۳)عقل (۴) بلوغ (۵) شہر میں اقامت (۶) صحت اتنی کہ حاضر جماعت ہوکر پڑھ سکے (۷) عدم مانع مثل حبس و خوفِ دشمن و باران ِ شدید وغیرہ نہ ہوں ۔( درمختار ، فتاوٰی رضویہ ، جلد ۳ ص ۷۴۶)