سجدہ ٔ سہو کرنے کاطریقہ

سجدہ سہو کرنے کاطریقہ یہ ہے کہ قعدۂ اخیرہ میں التحیات کے بعد داہنی طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرنا اور پھر التحیات ، درود ابراہیم وغیرہ پڑھ کر دونوں طرف سلام پھیرنا چاہئے۔(عامہ ٔ کتب فقہ ، بہارشریعت ، حصہ ۴ ، ص ۴۹)

سجدہ ٔ سہو ایک سلام کے بعد چاہئے ۔ دوسرا سلام پھیرنا منع ہے ۔ یہاں تک کہ اگر دونوں طرف قصداً سلام پھیر دیئے تو سجدہ ٔ سہو ادا نہ ہوگا اور نماز پھیرنا واجب رہیگا۔(درمختار ، ردالمحتار اور فتاوٰی رضویہ ، جلد ۳ ، ص۶۳۸)

سجدہ ٔ سہو کرنے کے بعد جو قعدہ ہے اس میں بھی التحیات پڑھنا واجب ہے ۔ اس قعدہ میں صرف التحیات پڑھ کر بھی سلام پھیر سکتا ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ التحیات کے بعد درود شریف بھی پڑھے ۔ ( عالمگیری ، بہار شریعت ، حصہ ۴ ، ص ۵۰)