سلسلہ ادریسہ کے بانی شیخ محمد امین کے عقائدونظریات

مصطفی علی رضوی

موجودہ پرفتن دور میں جہاں روز بروز نت نئے فتنے سر اٹھا رہے ہیں‘ وہیں ملتان پنجاب کی سرزمین سے اہلسنت کا لبادہ اوڑھ کر ایک فتنہ آج کل اپنی بدعقیدگی کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہے۔ یہ فتنہ سلسلہ ادریسیہ کے بانی اور سرپرست اعلیٰ شیخ محمد امین کی صورت میں منظر عام پر ہے۔

یہ فتنہ بڑی تیزی سے بھولے بھالے اور سادہ لوح مسلمانوں کو اپنی جانب راغب کررہا ہے‘ ہر طرف اپنے پمفلٹ کے ذریعہ باطل عقائد کے پرچار میں مصروف عمل ہے۔ کیو ٹی وی پر بھی بڑی کثرت سے ان کے اشتہارات چل رہے ہیں۔ مال و مطع کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔ اب بیرون ملک بھی یہ فتنہ کام کررہا ہے۔ باطل قوتوں کی امداد سے چلنے والا یہ سلسلہ ادریسیہ پوری قوت کے ساتھ کام کررہا ہے۔ اس کی گمراہی کے خلاف مرکزی دارالافتاء بریلی شریف ہندوستان سے بھی فتویٰ جاری ہوچکا ہے جوکہ آپ مضمون کے آخر میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

شیخ محمد امین کا ظاہر اور اس کی مجلس میں سکھائے جانے والے آدب

1۔ شیخ امین کے سر کے بال اتنے لمبے ہیں کہ ان کی ناف تک آتے ہیں

2۔ آقاﷺ کے کتے بن کر خود بھی بھونکتا ہے اور مریدوں کو بھی بھونکنے کا حکم دیتا ہے۔

3۔ جب کوئی بات شیخ امین کی اچھی لگتی ہے تو اس کے مرید یا تو زور سے پاگلوں کی طرح چیختے ہیں یا پھر کتے کی طرح بھونکتے ہیں۔

4۔ شیخ امین کو تھوڑی تھوڑی دیر میں کرنٹ کے جھٹکے لگتے ہیں‘ جس کی وجہ سے وہ اچانک زور سے چیخ مارتا ہے۔

5۔ شیخ امین بغیر کوئی لطیفہ سنے خود ہی وقفہ وقفہ سے زوروں سے ہنستا رہتا ہے۔

شیخ محمد امین کی آڈیو سی ڈی سے لئے گئے

ان کے من گھڑت نظریات

1۔ اگر تمہیں اس کی حقیقت سی ہوتی (کہ آقا جی کے پاس جانا ہے) تو سب سے پہلے آتے اور داڑھیوں سے جھاڑو دیتے کہ ادھر محمد نظر آتے ہیں۔

2۔ میں اچھی نیت رکھتا ہوں‘ اس نیت سے ایک واقعہ یاد آیا‘ جھوٹ سچ اﷲ جانے‘ آقا جی نے کہا کہ تمہاری (یعنی شیخ احمد کی) حرص نبیوں کی حرص ہے‘ اس جھوٹ سچ کو خدا جانے‘ یہ جھوٹ ہے یا سچ میری تحقیق نہیں۔

3۔ انبیاء و اولیاء سارے غلام مصطفی ہیں اور ہم تم بھی غلام مصطفی ہیں لیکن وہ (انبیاء و اولیائ) دور سے ہیں ہم ذرا قریب سے ہیں‘ ہماری بات زیادہ سنتے ہیں۔

4۔ شیخ امین نے یہ شعر پڑھا

جب ان کا کرم ہوتا ہے

عاصی بھی ولی بنتا ہے ‘ کافر بھی نبی بنتا ہے

5۔ جتنی کائنات وجود میں ہے‘ میرے نزدیک میں ان کو مکھی اور مچھر سے بھی کم دیکھتا ہوں‘ ان کی طاقت میرے سامنے کچھ نہیں ہے کیونکہ؟ میرے اور آپ کے ساتھ طاقت محمدﷺ ہے۔

6۔ خدا کی قسم اس وقت میں ساری کائنات پہ  غالب ہوں‘ یہ جتنی کائنات ہے

7۔ حقیقت میں کوئی بزرگ نہیں ہے‘ حقیقت میں اﷲ عزت والا ہے

8۔ یہ کوشش کرنی ہے اور گدھے پر بھی بیٹھ کے بازار میں پھرنا ہے کہ آقا جی بیٹھتے تھے‘ آقا جی کے لئے دنیا میں گدھا ہی رہ گیا تھا سواری کے لئے

9۔ ہمارا مذہب ایک ہی ہے ہم عشق کے بندے ہیں‘ کیوں بات بڑھائی ہے‘ ہمارا مذہب تو عشق ہے ہم کسی کے تابع نہیں نہ کسی سلسلے کے تابع ہیں نہ کسی مذہب کے تابع ہیں‘ نہ کسی علم کے تابع ہیں‘ نہ کسی تفسیر کے تابع ہیں‘ نہ کسی حدیث کے تابع ہیں۔

10۔ بھنگڑا ڈالنا عاشقوں کے لئے سنت ہے اپنی زندگی میں کبھی کبھی ڈالا کرو۔

11۔ اپنی انتہائی ذلت حضورﷺ کے آگے ہر وقت ظاہر کرو‘ جیسے ہم لوگوں نے بھنگڑا ڈالا‘ اس میں بے انتہا رحمت خدا کی اتری کہ ان کی عظمت کے تقاضے کے آگے ہم نے اپنے کو کتا بنایا اور ہم بھونکے تو بے شمار رحمت ادریسیوں پہ اتری ہیں اﷲ کی قسم۔

12۔ زیادہ پیار ملتا ہے (نبیﷺ) خدا کا تو (نبیﷺ) خدا سے روٹھ جاتے ہیں‘ تو خدا کو منانا پڑتا ہے‘ ایسا بھی ہوتا ہے‘ ایسا بھی ہوتا ہے‘ ایسا بھی ہوتا ہے۔

13۔ آقاﷺ کے بعض صحابی مرتد ہوگئے تھے‘ صحابی ہوکر آپ کے پیچھے نماز پڑھتے تھے۔

14۔ گناہ کی معافی ہے‘ دوبارہ کچھ کیا تب بھی معافی کی ضرورت نہیں ہے‘ یہ کس کا کرم ہے؟ حضرت محمدﷺ کا۔ خدا نے ہم کو تم کو ڈرایا ہوا ہے کہ یہ کردوں گا وہ کردوں گا‘ بیچ میں سیدنا محمدﷺ ہیں‘ اﷲ کچھ نہیں کرے گا بس ایسے ہی ڈراتا ہے۔

15۔ آقا جی نے بتایا کہ وہ درخت (جنت کے) ایسے ہوں گے کہ جو عقل سے باہر ہے‘ ایک آدمی کو دس دنیا جتنی جنت ملے گی‘ اس کا کیا کرے گا وہ‘ پتہ نہیں سر میں مارے گا کیا؟

16۔ شیخ امین کی موجودگی میں پڑھے جانے والے اشعار

رخ یار تو جدھر ہے وہاں اﷲ کی نظر ہے

میرے شیخ ملتان میں ہیں رخ یار بھی ادھر ہے

اﷲ کو ڈھونڈتے ہو پوچھو جنہیں خبر ہے

ملتان میں واﷲ اﷲ یہاں آقا کی خبر ہے

رخ شیخ میں محمد رخ شیخ میں ہے اﷲ

مجھے شیخ پہ فنا کر مروی ان سے ہی سحر ہے

یوں تو ذات خدا وحدہ لا شریک

حب احمد میں ہم ہوں خدا کے شریک

وہ نور کا پیکر اور نطفہ ناپاک میں

کاش! وہ کہیں مجھ کو‘ آئو تم سے یاری کریں

ہمیں بھی بنادے خدارا صحابی

حیات النبی ہیں جناب محمد

یہ رحمت بھرے نین جادو بھرے ہیں

کسی کو بھی نفرت سے دیکھو نہیں تم

17۔ جو مفہوم (دیوبندی اکابرین کے) ہمارے سلسلے کے مفہوم سے نہ ہوں‘ ان کو غلط نہیں کہنا ہے‘ ان کو بھی صحیح کہنا ہے‘ وہ ان کے لئے۔

18۔ قرآن کریم جونسا ہے‘ تفسیر ہے مولانا شبیر احمد عثمانی (دیوبندی) اور اس کا ترجمہ کیا ہے مولانا محمود الحسن (دیوبندی) نے۔ اس کو گھر میں رکھیں اور کچھ نہ کچھ پڑھتے رہیں‘ انتہائی برکت کا سبب بنے گی۔

19۔ آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ علم سمندر ہے‘ نہ کوئی ولی اس کا احاطہ کرسکتا ہے نہ کوئی نبی احاطہ کرسکتا ہے۔

20۔ خدا تعالیٰ شیخ الہند (محمود الحسن دیوبندی) کو بھی جزائے خیر دے اور ان کی قبر کو نور سے منور کرے‘ شیخ الاسلام شبیر احمد عثمانی دیوبندی نے جو تفسیر لکھی ہے‘ خدا ان کو جزا دے‘ نبیﷺ کی محبت میں ان کے اضافہ کرے۔

21۔ اﷲ نے معافی میں ان (دیوبندی اکابرین) کو رکھا ہے اور آقا نے ان کی بھی محنت قبول کی ہے‘ اس لئے کہ علم کو عبور کوئی نہیں کرسکتا‘ غلطیاں ہوجاتی ہیں۔

22۔ تبلیغی جماعت سے انتہائی محبت رکھیں‘ ان کو برا بھلا نہ کہیں‘ یہ آقا کے دین کو پھیلاتے ہیں اور آقا کو قبول ہیں‘ ان کی غلطیاں آقا کی ضد میں نہیں ہیں۔

23۔ دیوبندی سے محبت رکھیں‘ بریلوی سے محبت رکھیں‘ کسی کو برا نہ کہیں‘ یہ ہمارے بھائی ہیں۔

24۔ بعض علماء ہر وقت اختلاف کی باتیں کرتے ہیں تو ان پر خدا کی مار پڑتی ہے‘ نہ ان کی دعائیں قبول ہوتی ہیں‘ نہ لوگوں کا عقیدہ ہوتا ہے‘ نہ ان میں جاذبیت ہوتی ہے۔ نبی کو چھوڑ کر اختلاف میں ڈالتے ہیں اور اختلاف سے خدا نے منع کیا۔

یہ تمام باتیں جو آپ نے ملاحظہ فرمائیں‘ یہ تمام کی تمام عبارات شیخ محمد امین کی آڈیو سی ڈی سے لی گئی ہیں۔ ادارے کے پاس آڈیو سی ڈی موجود ہے‘ مزید معلومات کے لئے  مصطفی علی رضوی صاحب  پر رابطہ کرسکتے ہیں۔