جب سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کے درمیان فاصلہ رکھتے
sulemansubhani نے Sunday، 12 April 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر116
روایت ہے حضرت میمونہ سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کے درمیان فاصلہ رکھتے حتّٰی کہ اگر بکری کا بچہ آپ کے ہاتھوں کے نیچے سےگزرنا چاہتا توگزرجاتا ۱؎ یہ ابوداؤد کے لفظ ہیں جیسے شرح سنہ میں ہے مع اسناد تصریح کی گئی ہے۲؎ اورمسلم میں اس کے معنی ہیں فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو اگر بکری کا بچہ آپ کے ہاتھوں کے درمیان گزرنا چاہتا توگزرجاتا۔
شرح
۱؎ یعنی اپنے ہاتھ اپنی پسلیوں سے اتنے دور رکھتے کہ اس درمیان والی جگہ سے بکری کا بچہ گزر سکے۔اس کی تشریح کچھ آگے آئے گی۔
۲؎ یہ صاحب مصابیح پر اعتراض ہے کہ وہ فصل اول میں مسلم،بخاری کے علاوہ اور کتاب کی حدیث لائے،مسلم کی عبارت یہ نہیں ہے بلکہ وہ ہے جو آگے آرہی ہے۔
ٹیگز:-
نبی کریم ﷺ , سنن ابوداؤد , صحیح مسلم , سجدہ , بچہ , بکری , حضرت میمونہ , ہاتھوں , فاصلہ , حدیث , نبی کریم