کاش پورا سال رمضان۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ابن خزیمہ نے حضرت ابو مسعود غفاری رضی اللہ عنہ سے ایک طویل حدیث روایت کی اس میں یہ بھی ہے کہ حضور رحمت عالم ﷺ نے فرمایا:’’اگر بندوں کو معلوم ہوتا کہ رمضان کیا چیز ہے ؟تو میری امت تمنا کرتی کہ کاش پورا سال رمضان ہی ہو ‘‘۔

میرے پیارے آقا ﷺ کے پیارے دیوانو ! مذکو رہ حدیث شریف سے یہ پتہ چلا کہ جو کچھ فضیلتیں ماہ رمضان المبارک کی بتائی گئی ہیں وہ تو ہیں ہی ان کے سوا بھی اس کی عظمتیں اور برکتیں بہت ہیں۔ اگر وہ ہمیں معلوم ہو جاتیں تو ہم تمنا کر تے پورا سال رمضان ہو۔ ارشاد رسول ﷺ سے یہ سمجھ میں آیا کہ اور بھی برکتیں ہیں تو ہم کو چاہئیے کہ ماہ رمضان المبارک کااحترام کریں اور دونوں جہاں کی برکتوں سے مالامال ہوں۔ اللہ د ہم سب کو ماہ رمضان المبارک کی برکتوں سے مالامال فرمائے۔

آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم۔