کفارہ بھی لازم

مسئلہ : جس جگہ روزہ توڑنے کاکفارہ لازم آتا ہے اس میں شرط یہ ہے کہ رات ہی کو روزۂ رمضان کی نیت کی ہو۔ اگر دن میں نیت کی اور توڑ دیا تو لازم نہیں۔ (بہار شریعت)

مسئلہ : کفارہ لازم ہونے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ روزہ توڑنے کے بعد کوئی ایسا امر واقع نہ ہوا ہو جو روزہ کے منافی ہو یا بغیر اختیار ایسا امر نہ پایا گیا ہو جس کی وجہ سے روزہ افطار کرنے کی رخصت ہوتی۔ مثلا عورت کو اسی دن حیض یا نفاس آگیا یا روزہ توڑنے کے بعد اسی دن ایسا بیمار ہو گیا جس میں روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے تو کفارہ ساقط ہو جائے گا۔ (بہار شریعت)

مسئلہ : سحری کا نوالہ منہ میں تھا کہ صبح طلوع ہو گیٔ یا بھول کر کھا رہا تھا نوالہ منہ میں تھا کہ یاد آ گیا اور نگل لیا دونوں صورت میں کفارہ واجب۔ اگر منہ سے نکال کر پھر کھایا ہو تو صرف قضا واجب ہو گی کفارہ نہیں۔ (بہار شریعت )

۰