دنیا آخرت کی کھیتی ہے

نیک اور صالح عورتوں کی کتنی شان کے ساتھ جنت میں پہنچایا اسکا بھی ذکر خیر ہمارے پہرے آقا و مولا ﷺ نے فرمایا یہ بتانے کے لئے کہ عورتیں دنیا ہی کو سب کچھ سمجھ کر آخرت سے غافل نہ ہو جائیں اور اپنی عاقبت خراب نہ کرلیں االدنیا مزرعۃ الآخرۃ دنیا آخرت کی کھیتی ہے یہاں جیسا کریں گے اس کے موافق بدلہ آخرت میں دیا جائے گا،اچھوں کو اچھا بدلہ ملے گا اور خراب لوگوں کو اپنے گناہوں کی پاداش میں سزاوٗں سے دو چار ہونا ہوگا،قرآن پاک میں بھی دنیا کو کھیتی سے تعبیر کیا گیا ہے،اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے من کان یرید حرث الآخرۃ نزد لہ فی حرثہ ومن کان یرید حرث الدنیا نوٗتہ منھا وما لہ فی الآخرۃ من نصیب،جو آخرت کی کھیتی چاہتا ہے ہم اسکے لئے اسکی کھیتی میں بڑھائیںگے،اور جو دنیا کی کھیتی چاہتا ہے ہم اسے اس میں سے کچھ دیں گے،اور اسکے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے،اس آیت سے معلوم ہوا کہ آخرت کی کھیتی کا ارادہ کرنے والا دنیا میں بھی پاتا ہے اور آخرت میں اسے اس کے عمل سے بہت بہتر بدلہ دیا جائے گا،اور دنیا کی کھیتی کا ارادہ کرنے والا اپنے ارادہ کے مطابق نہیں پاتا ہے بہت کم پاتا ہے اور آخرت کی نیت سے تو کیا نہیں اس لئے اسکا بدلہ آخرت میں تو ملنے والا نہیں