دعا قبول ہونے کے چودہ مقامات

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم  ﷺ سے سنا؛فرمایا کہ ملتزم ایسا مقام ہے جہاں دعا قبول ہوتی ہے، کسی بندے نے اس میں دعا نہیں کی مگر یہ کہ وہ قبول ہوئی۔ مکہ مکرمہ میں چودہ مقام ہیں جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ ملتزم کے قریب،میزاب رحمت کے نیچے،رکن یمانی کے قریب،صفا و مروہ کی پہاڑی پر،صفا و مروہ کے درمیان، رکن یمانی اور مقام ابراہیم کے درمیان، بیت اللہ شریف کے اندر، مِنیٰ (مسجدخیف )میں،عرفات میں، تین جمروں کے قریب۔ (شرحِ حدائقِ بخشش)

میرے پیارے آقا کے پیارے دیوانو!مذکورہ مقامات پر جہاں دعا قبول ہوتی ہے، اللہ  ہم سب کو ان مقامات پر دعا کی تو فیق عطا فرمائے، اور ہماری دعا کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ و التسلیم۔