أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بَلۡ نَـقۡذِفُ بِالۡحَـقِّ عَلَى الۡبَاطِلِ فَيَدۡمَغُهٗ فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌ‌ ؕ وَلَـكُمُ الۡوَيۡلُ مِمَّا تَصِفُوۡنَ ۞

ترجمہ:

بلکہ ہم حق سے باطل پر ضرب لگاتے ہیں تو وہ حق اس باطل کا سر کچل دیتا ہے اور وہ باطل اسی وقت ملیا میٹ ہوجاتا ہے اور تمہارے لئے ان باتوں کی وجہ سے تباہی ہو جو تم بناتے ہو

مشکل الفاظ کے معانی 

نفذف : قذف کا معنی ہے کسی چیز کو دور پھینکنا۔

فیدمغہ : دمغ کا منی ہے کسی نرم چیز کو توڑ دینا، دماغ پر ضرب لگانے اور اس کا بھیجا نکال دینے کو بھی دمغ کہتے ہیں۔

زاھق : جانے والا، ہلاک ہونے والا، زائل ہونے والا۔

القرآن – سورۃ نمبر 21 الأنبياء آیت نمبر 18