حدیث نمبر 352

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ تین شخص ہیں جن کی نماز ان کے سروں سے بالشت بھر اونچی نہیں اٹھتی وہ شخص جو کسی قوم کی امامت کرے جو اس سے ناراض ہوں اور وہ عورت جو رات گزارے حالانکہ اس کا خاوند اس پر ناراض ہو اور دو بائیکاٹ کرنے والے مسلمان بھائی ۱؎(ابن ماجہ)

شرح

۱؎ یعنی جو دو مسلمان دنیاوی وجہ سے ایک دوسرے سے قطع تعلق کرچکے ہوں ان دونوں کو امام نہ بناؤں تاکہ اس وجہ سے وہ آپس میں صلح صفائی کرلیں۔خیال رہے کہ دینی وجہ سے بائیکاٹ عین عبادت ہےجیسے ہم مرزائیوں وغیرہ سے دور رہیں ایسے ہی کسی کی اصلاح کے لیئے اس کا بائیکاٹ کرنا جائز،نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام صحابہ نے حضرت کعب ابن مالک کا کچھ سکھانے کے لیےز چالیس دن بائیکاٹ کیا، لہذا یہ حدیث اپنے عموم پر ہے۔