قَدۡ اَفۡلَحَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَۙ ۞- سورۃ نمبر 23 المؤمنون آیت نمبر 1
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قَدۡ اَفۡلَحَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَۙ ۞
ترجمہ:
بیشک ایمان والوں نے فلاح کرلی
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : بیشک ایمان والوں نے فلاح حاصل کرلی۔ جو اپنی نمازوں میں خشوع کرتے ہیں۔ اور جو بےہودہ باتوں سے منہ موڑ لیتے ہیں۔ اور جو اپنا باطن صاف کرنے والے ہیں۔ اور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ سوا اپنی بیویوں یا باندیوں کے سو بیشک ان میں وہ ملامت کئے ہوئے نہیں ہیں۔ اور جس نے ان کے علاوہ کسی اور کو طلب کیا سو وہی لوگ (اللہ کی حدود سے) تجاوز کرنے والے ہیں۔ اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں اور عہد کی پاسداری کرنے والے ہیں۔ اور وہ لوگ جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرنے والے ہیں۔ وہی لوگ وارث ہیں۔ جو (جنت) الفردوس کی وراثت پائیں گے وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ (المئومنون : ١١-١)
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 23 المؤمنون آیت نمبر 1