وَلَنۡ یَّتَمَنَّوْہُ اَبَدًۢابِمَا قَدَّمَتْ اَیۡدِیۡہِمْ ؕ وَاللہُ عَلِیۡمٌۢ بِالظّٰلِمِیۡنَ﴿۹۵﴾

ترجمۂ کنزالایمان:اور ہرگز کبھی اس کی آرزو نہ کریں گے ان بداعمالیوں کے سبب جو آگے کرچکے اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو۔

ترجمۂ کنزالعرفان:اوراپنی بداعمالیوں کی وجہ سے یہ ہرگز کبھی موت کی تمنا نہ کریں گے اور اللہ ظالموں کوخوب جانتا ہے۔

{وَلَنۡ یَّتَمَنَّوْہُ: اورہرگز موت کی تمنا نہ کریں گے۔ }یہ غیب کی خبر اور معجزہ ہے کہ یہود ی نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور اسلام کی شدید مخالفت کے باوجود بھی موت کی تمنا کا لفظ زبان پر نہ لاسکے۔