حج کے پانچ ایام ایک نظر میں
حج کے پانچ ایام ایک نظر میں
حج کا پہلا دن ۸؍ذی الحجہ
ء مکہ سے منیٰ کو روانگی۔
ء منیٰ میں آج کے دن ظہر،عصر،مغرب،عشاء پڑھنی ہیں۔
ء رات منیٰ میں قیام۔
حج کا دوسرا دن ۹؍ذی الحجہ
ء فجر کی نماز منیٰ میں ادا کرکے عرفات کو روانگی۔
ء ظہر کی نماز عرفات میں پڑھنی ہے۔
ء وقوف عرفات۔ ء عصر کی نماز عرفات میں پڑھنی ہے۔
ء مغرب کے وقت مغرب کی نماز پڑھے بغیر مزدلفہ کو روانگی۔
ء مغرب اور عشاء کی نمازیں عشاء کے وقت مزدلفہ میں ادا کرنی ہے۔
ء رات مزدلفہ میں قیام کرنا ہے۔
حج کا تیسرا دن۱۰؍ذی الحجہ
ء مزدلفہ میں فجر کی نماز کے بعد منیٰ کو روانگی۔
ء پہلے بڑے شیطان کی رمی (کنکری مارنا)۔
ء پھر قربانی کرنا۔
ء پھر سر کے بال منڈانایا کتروانا۔
ء پھر طواف زیارت کو مکہ جانا۔
ء رات منیٰ میں قیام کرنا۔
حج کا چوتھا دن ۱۱؍ذی الحجہ
ء منیٰ میں زوال کے بعد رمی کرنا۔
ء پہلے چھوٹے شیطان کی۔
ء پھر درمیانے شیطان کی۔
ء پھر بڑے شیطان کی۔
ء طواف زیارت اگر کل نہیں کیا تو آج کر لیں۔
ء منیٰ میں قیام۔
حج کا پانچواں دن ۱۲؍ذی الحجہ
ء منیٰ میں زوال کے بعدرمی کرنا۔
ء پہلے چھوٹے شیطان کی۔
ء پھر درمیانے شیطان کی۔
ء پھر بڑے شیطان کی۔
ء طواف زیارت اگر نہیں کیا تھا آج مغرب سے پہلے ضرور کر لے۔
ء ۱۲؍ذی الحجہ کو اگر قیام کا ارادہ ہے تو کنکریاں زوال سے پہلے ماری جا سکتی ہیں۔
نوٹ:
شب ِعرفہ اور منیٰ کے معمولات کی تفصیل آگے موجود ہے۔ اس کے علاوہ حج کے دوسرے دنوں میں روز مرہ کی طرح نمازیں ادا کریں۔ طواف زیارت کا وقت ۱۰؍ذو الحجہ کی فجرسے ۱۲ ذی الحجہ کی غروب آفتاب تک ہے۔ طواف زیارت سے رات کے کسی بھی حصہ میں فارغ ہوں تو بقیہ رات قیام کیلئے منیٰ چلے جائیں۔