147۔ کاروبار میں برکت کے لئے

وظیفہ: سرکارِ اعظم ﷺ نے حضرت جبیر سے فرمایا کہ کیا تو چاہتا ہے کہ جب تو سفر کے لئے نکلے تو اپنے ساتھیوں سے حالت اور سہولت میں بہتر ہو اور ان سے بڑھ کر ہو۔ اُنہوں نے عرض کی کہ ہاں! آپ ا نے فرمایا تم ان پانچ سورتوں کو پڑھ لیا کرو: (۱) سورئہ کافرون (۲)سورئہ نصر (۳)سورئہ اخلاص (۴)سورئہ فلق (۵)سورئہ ناس۔

ہر ایک سورت کو بسم اللہ شریف پڑھ کر شروع کرو حضرت جُبیر  فرماتے ہیں کہ ان سورتوں کی برکت سے میں بہت مالدار ہوگیا اور جیسا آپ ا نے فرمایا تھا ویسا ہی ہوگیا۔