ذُرِّیَّةًۢ بَعْضُهَا مِنْۢ بَعْضٍؕ-وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌۚ(۳۴)

ترجمۂ  کنزالایمان: یہ ایک نسل ہے ایک دوسرے سے اور اللہ سنتا جانتا ہے۔

ترجمۂ  کنزالعرفان:یہ ایک نسل ہے جو ایک دوسرے سے ہے اور اللہ سننے والا، جاننے والا ہے۔

{ذُرِّیَّةً: یہ ایک نسل ہے۔}یعنی   ان بر گزیدہ بندوں میں باہم نسلی تعلقات بھی ہیں اوردین کے اندر یہ حضرات ایک دوسرے کے معاون و مددگار بھی ہیں۔