Surah Al Imran Ayat No 71
sulemansubhani نے Saturday، 18 July 2020 کو شائع کیا.
یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَلْبِسُوْنَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۠(۷۱)
ترجمۂ کنزالایمان: اے کتابیو حق میں باطل کیوں ملاتے ہواور حق کیوں چھپاتے ہو حالانکہ تمہیں خبر ہے۔
ترجمۂ کنزالعرفان: اے کتابیو! حق کوباطل کے ساتھ کیوں ملاتے ہواور حق کیوں چھپاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو۔
{لِمَ تَلْبِسُوْنَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ: حق کوباطل کے ساتھ کیوں ملاتے ہو؟} فرمایا کہ’’ اے کتابیو! اپنی کتابوں میں تحریف و تبدیل کرکی حق کوباطل کے ساتھ کیوں ملاتے ہو؟ اورذاتی مفادات کیلئے حق کیوں چھپاتے ہو ؟حالانکہ تم جانتے ہو کہ یہ نبی حق ہیں اور تم غلطی پر ہو۔