جب سفرکرتے اورنفل پڑھنا چاہتے
sulemansubhani نے Sunday، 19 July 2020 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 575
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے اور نفل پڑھنا چاہتے تو اپنی اونٹنی پر قبلہ رو ہوجاتے پھرتکبیر کہتے پھر نماز پڑھتے رہتے اب آپ کو سواری جدھربھی متوجہ کرتی ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی تکبیرتحریمہ کے وقت رو بقبلہ ہوجاتے،پھر بعدمیں رخ بدل جانے کی پرواہ نہ کرتے،اب بھی سفر میں نوافل کا یہی حکم ہے۔خیال رہے کہ سرکار اونٹنی کو قبلہ کی طرف نہ پھیرتے تھے ورنہ سفر غلط ہوجاتا بلکہ اونٹنی کا رخ جانب سفررہتا اپنا رخ جانب قبلہ۔
ٹیگز:-
حدیث , رسول اﷲ , نماز , حضرت انس بن مالک , حضرت انس , رسول اﷲﷺ , سفر , اونٹنی , نفل , قبلہ رو