Surah Al Imran Ayat No 132
sulemansubhani نے Saturday، 25 July 2020 کو شائع کیا.
وَاَطِیۡعُوا اللہَ وَالرَّسُوۡلَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوۡنَ﴿۱۳۲﴾ۚ
ترجمۂ کنزالایمان:اور اللہ و رسول کے فرمانبردار رہو اس امید پر کہ تم رحم کیے جاؤ۔
ترجمۂ کنزُالعِرفان: اوراللہ اور رسول کی فرمانبردار ی کرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
{ وَاَطِیۡعُوا اللہَ وَالرَّسُوۡلَ:اوراللہ اور رسول کی فرمانبردار ی کرتے رہو ۔} فرمایا گیا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّمَ کی اطاعت کرو اور یہ بات یقینی ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّمَ کی اطاعت کو کہتے ہیں ،رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّمَ کی نافرمانی کرنے والا اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانبردار نہیں ہوسکتا۔
ٹیگز:-
رسول اﷲ , رسول اللہ , اللہ , اللہ تعالیٰ , اطاعت , مفتی محمد قاسم عطاری , صراط الجنان , کنزُالعِرفان