Surah Al Imran Ayat No 150
sulemansubhani نے Saturday، 25 July 2020 کو شائع کیا.
بَلِ اللہُ مَوْلٰىکُمْۚ وَہُوَ خَیۡرُ النّٰصِرِیۡنَ﴿۱۵۰﴾
ترجمۂ کنزالایمان: بلکہ اللہ تمہارا مولا ہے اور وہ سب سے بہتر مددگار۔
ترجمۂ کنزُالعِرفان: بلکہ اللہ ہی تمہارا مدد گارہے اور وہی سب سے بہترین مددگارہے۔
{ بَلِ اللہُ مَوْلٰىکُمْ: بلکہ اللہ ہی تمہارا مددگار ہے۔} کافروں کی بات ماننے سے روکنے کے بعد فرمایا کہ یاد رکھو کہ یہ کافر تمہارے مددگار نہیں بلکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی تمہارا مدد گارہے اور وہی سب سے بہترین مددگار ہے، لہٰذا تم اس کی اطاعت کرو کیونکہ ہر ایک اپنے مولا کی اطاعت کرتا ہے توجب اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہارا مولا ہے تو تم اسی کی اطاعت کرو۔