اِنَّ الَّذِیۡنَ اشْتَرَوُا الْکُفْرَ بِالۡاِیۡمٰنِ لَنۡ یَّضُرُّوا اللہَ شَیْـًٔا ۚ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۷۷﴾ 

ترجمۂ کنزالایمان: وہ جنہوں نے ایمان کے بدلے کفر مول لیا اللہکا کچھ نہ بگاڑیں گے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ 

ترجمۂ کنزُالعِرفان:بیشک وہ لوگ جنہوں نے ایمان کی بجائے کفر اختیار کیا وہ ہرگز اللہ کا کچھ نہیں بگاڑسکیں گے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ 

{ اِنَّ الَّذِیۡنَ اشْتَرَوُا الْکُفْرَ بِالۡاِیۡمٰنِ: بے شک وہ جنہوں نے ایمان کے بدلے کفر اختیار کیا۔ } ارشاد فرمایا کہ وہ منافقین جو کلمہ ایمان پڑھنے کے بعد کافر ہوئے یا وہ لوگ جو ایمان پر قادر ہونے کے باوجود کافر ہی رہے اور ایمان نہ لائے یہ اللہ تعالیٰ کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے بلکہ ان کے کفر کا وبال انہی کے سَر آئے گا۔