گلیاں بازار سجانے اور لائٹنگ کرنے کا کسی حدیث سے ثبوت ملتا ہے
sulemansubhani نے Wednesday، 28 October 2020 کو شائع کیا.
قاسم سردار بڑا پیارا ہے ، کبھی کبھی کوئی سوال پوچھ لیتا ہے ۔
پرسوں کسی نے اُسے وسوسہ ڈالا کہ:
کیا میلاد شریف کی خوشی میں گلیاں بازار سجانے اور لائٹنگ کرنے کا کسی حدیث سے ثبوت ملتا ہے ؟
میں نے اُسے کہا:
قاسم! جس نے تجھ سے یہ بات کہی ہے اسے کہو کہ:
اونچی مسجدیں بنانے ، ان پر مینار نصب کرنے اور زیبائش و زینت کے لیے ٹائل پتھر لگانے کا ثبوت کس حدیث سے ملتا ہے ؟؟
رسول اللہ ﷺ تو فرماتے تھے:
مجھے مسجدیں بلندکرنے کاحکم نہیں دیا گیا ۔
( سنن ابوداود ، ر 448 )
سیدنا ابن عباس فرماتے تھے:
تم مسجدیں ایسے سجاؤ گے جیسے یہودی اور عیسائی سجاتے رہے ۔ ( ایضاً )
تمھیں وہ جو جواب اس سوال کا دے گا ، وہی جواب میلاد مصطفی پر سجاوٹ کرنے کا ہوگا ۔
اللہ پاک نجدیوں سے ہمارے ایمان محفوط رکھے ، اِن کے سوالوں کے جواب دینے سے پہلے ، اِن پر بھی کوئی علمی سوال کیا کریں ۔ ؎
ذِکر روکے ، فضل کاٹے ، نَقص کا جویاں رہے
پھر کہے مَردَک کہ ہوں اُمّت رسول اللہ کی
✍️لقمان شاہد
25-10-2020 ء
ٹیگز:-
لقمان شاہد