خرابی شروع سے چل رہی ہے…..

امام شافعی کی موت کا سبب!!!!

امام شافعی بہت علمی مناظرے کرتے تھے ایک دفعہ انکا مناظرہ امام مالک کے شاگرد فتیان سے ہوا جب وہ مناظرہ ہار گیا تو موقع پا کر رات کے وقت میں اس نے امام شافعی کے سر میں ڈنڈا مار دیا

امام شافعی کا سر پھٹ گیا

دوسری طرف دوسرا مالکی امام اشھب مالکی وہ ساری رات سجدے میں پڑے بد دعا کرتا رہا کہ شافعی کو موت ہو جائے تاکہ مالکی مذہب بچ جائے

جب امام شافعی بستر مرگ پر تھے جب انکی خدمت میں امام مزنی بیٹھے تھے تو انکو اس بات پتہ چلا کہ انکے لیے بدعائیں کر رہے ہیں لوگ

تو انہوں نے چند اشعار کہے جسکا ترجمہ درج ذیل ہے

لوگ تمنا کرتے ہیں کہ میں مر جاؤں۔ اگر میں مر بھی گیا تو یہ راہ ایسی ہے جس کا راہی صرف میں نہیں ہوں۔ اگر علم لوگوں کے لیے نفع بخش ثابت ہو تو وہ یہ مان لیں کہ میں اگر مر بھی گیا تو مجھے بد دعا دینے والا بھی باقی رہنے کا نہیں۔

امام مزنی کو پہلے ہی امام شافعی نے بتا دیا تھا کہ آج میں اللہ سے جا ملونگا

پھر امام شافعی اس چوٹ کے سبب انتقال کر گئے

(تاریخ الاسلام الذھبی)

نتیجہ!!!!

جب لوگ علمی سطح پر کسی عالم کو جواب نہ دے سکیں تو وہ عالم کو تکلیف دیکر خود کو منوانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حق عالم کے ساتھ ہی رہتا یے

دعا گو : اسد الطحاوی