{وتر کی نماز}

وتر کی نماز واجب ہے اگر کسی وجہ سے وقت میں وتر نہیں پڑھا توقضا واجب ہے ۔(عالمگیری)

مسئلہ : وتر کی تیسری رکعت میںقرأت کے بعد تکبیر کہہ کر ہاتھوں کو کانوں تک اُٹھائے اورباندھ لے پھر دعائے قنوت پڑھے۔ جو دعائے قنوت نہ پڑھ سکے وہ ربنا اٰتنا پڑھے اوریہ بھی نہ بن پڑھے تووہ تین بار اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ کہے (عالمگیری)

مسئلہ : اگر قعدہ اولیٰ بھول کر کھڑا ہوگیا تو پھر بیٹھنے کی اجازت نہیں بلکہ آخر میں سجدہ سہو کرے ۔

(درمختار وردالمختار)

مسئلہ : اگر قنوت بھول جائے اوررکوع میں یاد آئے تو نہ رکوع میں پڑھے نہ قیام کی طرف لوٹ کر کھڑے ہوکر پڑھے بلکہ چھوڑ دے اورآخر میں سجدہ سہو کرلے نماز ہوجائے گی ۔

مسئلہ : وتر کی نماز جماعت سے صرف رمضان میںپڑھی جائے رمضان کے علاوہ جماعت سے پڑھنا مکروہ ہے ۔