سَلٰمٌ قَوۡلًا مِّنۡ رَّبٍّ رَّحِيۡمٍ ۞- سورۃ نمبر 36 يس آیت نمبر 58
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
سَلٰمٌ قَوۡلًا مِّنۡ رَّبٍّ رَّحِيۡمٍ ۞
ترجمہ:
رب رحیم کی طرف سے ان کے حق میں سلام فرمایا ہوا ہوگا
اہل جنت پر اللہ کا سلام اور اس کی عظمت اور انفرادیت
اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا : رب رحیم کی طرف سے ان کے حق میں سلام فرمایا ہوا ہوگا (یٰسٓ : 58)
اس سے پہلی آیت میں فرمایا تھا : ان کے لئے جنت میں ہر وہ چیز ہوگی جس کی وہ خواہش کریں گے (یٰسٓ : ٧٥) اور اس آیت میں ان کی اس خواہش کی تکمیل کا ذکر فرمایا ہے کیونکہ جنتیوں کی اس سے بڑھ کر اور کیا خواہش ہوگی کہ ان کا رب ان سے فرمائے تم پر سلام ہو۔ قرآن مجید کی حسب ذیل آیات میں بھی اہل جنت پر سلام پیش فرمانے کا ذکر ہے :
ترجمہ (الاحزاب : ٤٤ )… جس دن وہ اللہ سے ملاقات کریں گے ان کو سلام کا تحفہ پیش کیا جائے گا۔
ترجمہ (النحل : ٢٣) … جن کی روحیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ پاکیزہ ہوتے ہیں وہ فرشتے (ان سے) کہتے ہیں تم پر سلام ہو تم ان نیک کاموں کے عوض جنت میں داخل ہو جائو جو تم دنیا میں کرتے تھے۔
ترجمہ (الرعد : ٤٢۔ ٣٢) دائمی جنتوں میں وہ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے بھی جو نیک ہوں گے اور جنت کے ہر دروازے سے ان کے پاس فرشتے آئیں گے (اور کہیں گے) تم پر سلام ہو کیونکہ تم نے صبر کیا ‘ پس کیا ہی اچھی آخرت کی جزا ہے۔
ترجمہ (الزمر ٣٧)… اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کو گروہ در گروہ جنت کی طرف روانہ کیا جائے گا حتیٰ کہ وہ جنت میں پہنچ جائیں گے اور جنت کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اور جنت کے محافظ ان سے کہیں گے تم پر سلام ہو تم خوشی کے ساتھ ہمیشہ کے لئے جنت میں داخل ہوجائے۔
اللہ تعالیٰ ازخود اہل جنت کو سلام کرے گا اور فرشتوں کی زبان سے اہل جنت کو سلام کہلوائے گا جس طرح اس نے انبیاء (علیہ السلام) کو ازخود بھی سلام فرمایا ہے اور فرشتوں کی زبان سے بھی سلام کہلوایا ہے۔ قرآن مجید میں ہے :
ترجمہ (الصفت ٩٧)… تمام جہانوں میں نوح پر سلام ہو۔
ترجمہ (الصفت ٩٠١)… ابراہیم پر سلام ہو۔
ترجمہ (الصفت ٠٢١ )… موسیٰ و ہارون پر سلام ہو۔
ترجمہ (الصفت ٠٣١)… الیاس پر سلام ہو۔
ترجمہ (الصفت ١٨١) … اور تمام رسولوں پر سلام ہو۔
اور یہ اہل جنت کے لئے بہت فضیلت اور کرامت کا مرتبہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو عزت اور تحیت رسولوں کو عطا فرمائی اور جو سلام ان کو پیش فرمایا وہی عزت اور تحیت اور وہی سلام اہل جنت کو پیش فرمایا :
القرآن – سورۃ نمبر 36 يس آیت نمبر 58
السلام علیکم
براہ مہربانی سورۃ یسین کی آیتnet مبارکہ 58 میں من کی م کے نیچے زیر آتا ہے آپ لوگوں نے زبر لگائی ہوئی ہے۔
اس غلطی کو درست فرمائیں۔