حدیث نمبر 621

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن اونگھے تو اپنی جگہ سے ہٹ جائے ۱؎(ترمذی)

شرح

۱؎ یہ حکم استحبابی ہے اونگھ دفع کرنے کے لیئے یا یہ مطلب ہے کہ یہاں سے اٹھ جائے دوسری جگہ جا کر بیٹھ جائے یا یہ مطلب ہے کہ وضو کی جگہ جا کر ہاتھ منہ دھو آئے،مقصود تو نیند دفع کرنا ہے جیسےبھی ہوجائے۔