Surah An Nisa Ayat No 045
sulemansubhani نے Wednesday، 10 February 2021 کو شائع کیا.
وَاللہُ اَعْلَمُ بِاَعْدَآئِکُمْ ؕ وَکَفٰی بِاللہِ وَلِیًّا ٭۫ وَّکَفٰی بِاللہِ نَصِیۡرًا ﴿۴۵﴾
ترجمۂ کنزالایمان: اور اللہ خوب جانتا ہے تمہارے دشمنوں کو اور اللہ کافی ہے والی اور اللہ کافی ہے مددگار۔
ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے اور حفاظت کے لئے اللہ ہی کافی ہے اور اللہ ہی کافی مددگار ہے ۔
{ وَاللہُ اَعْلَمُ بِاَعْدَآئِکُمْ: اور اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے اور اُس نے تمہیں بھی اُن کی عداوت (دشمنی) پر خبردار کردیا ہے لہٰذا تمہیں چاہئے کہ اُن دشمنوں سے بچتے رہو۔ یقینا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم سے زیادہ ہمارے دشمنوں کو جانتا ہے لہٰذا جسے وہ دشمن فرما دے وہ یقینا ہمارا دشمن ہے جیسے شیطان اور کفار و منافقین۔
ٹیگز:-
صراط الجنان فی تفسیر القرآن , نساء , النساء , سورة نساء , سورۃ النساء , سورہ النساء , مفتی محمد قاسم عطاری , صراط الجنان